احتساب عدالت میں ملزمان کی پیشی پر راستے بند کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سمیت دیگر حکام کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا

بدھ 24 اپریل 2019 15:16

احتساب عدالت میں ملزمان کی پیشی پر راستے بند کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) احتساب عدالت میں شہباز شریف، حمزہ شہباز اور عبدالعلیم خان سمیت دیگر ملزمان کی پیشی پر راستے بند کرنے پر وزیراعلیٰ پنجاب، مئیر لاہور، ہوم سیکرٹری اور سی سی پی او سمیت دیگر حکام کو لیگل نوٹس بھجوا دیا گیا ۔

(جاری ہے)

لیگل نوٹس شہری اخلاق احمد نے ایڈووکیٹ مدثر چوہدری اور شاہد نعیم کی وساطت بھجوایا جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف، حمزہ شہباز، علیم خان اور خواجہ برادران سمیت دیگر ملزمان کی پیشی پر سڑکوں کو برئیر لگا کر بند کر دیا جاتا ہے، شہریوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگانا آئین کے آرٹیکل 15 کی خلاف ورزی ہے، احتساب عدالت میں ملزمان کی پیشی کے موقع پر روڑ بند کرنے والے ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

لیگل نوٹس کا سات روز کے اندر اندر قانون کے مطابق جواب دیا جائے ، لیگل نوٹس کا جواب نہ دینے پر انصاف کے حصول کے لیے عدالت رجوع کیا جائے گا۔