Live Updates

حمزہ شہباز کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا وعدہ نہیں کیا ‘عبدالعلیم خان

اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کا فعال کردار ہے ،قائمہ کمیٹیوں نے کام کیا تو پی ٹی آئی اور مستقبل کی حکومت کیلئے بہتر ہو گا

بدھ 24 اپریل 2019 15:34

حمزہ شہباز کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا وعدہ نہیں کیا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے واضح کیا ہے کہ ہم نے حمزہ شہباز کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا وعدہ نہیں کیا ۔

(جاری ہے)

پروڈکشن آرڈر پر پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے آمد کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں قائمہ کمیٹیوں کا فعال کردار ہے کیونکہ قائمہ کمیٹیوں نے کام کیا تو پی ٹی آئی اور مستقبل کی حکومت کیلئے بہتر ہو گا ۔

عبد العلیم خان نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں کے ذریعے حکومت کی ذمہ داریوں کو بانٹا جاسکتاہے ۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو پی اے سی کا چیئرمین بنانے کا وعدہ نہیں کیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات