Live Updates

دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،

دہشتگردی خطے اور پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے،عمران خان وزیراعظم عمران خان کا سری لنکن وزیر اعظم کو ٹیلیفون ،ایسٹر کے موقع پر دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میںمذمت ، ہرممکن تعاون کی پیش کش کی

بدھ 24 اپریل 2019 15:43

دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا،
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشتگردی پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے، پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے ۔بدھ کو وزریر اعظم عمران خان نے سری لنکا کے وزیراعظم کو ٹیلیفون کیا ۔

وزیر اعظم نے ایسٹر کے موقع پر دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میںمذمت اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے دہشتگردی کیخلاف سری لنکن وزیراعظم کو ہرممکن تعاون کی پیش کش کی ۔اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قیمتی جانی نقصان پر پاکستان کے عوام بے حد افسردہ ہیں، مشکل کی اس گھڑی میں سری لنکن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشتگردی کا شکار ہونے کے ناطے ہم سری لنکن بھائیوں کا دکھ سمجھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، دہشتگردی خطے اور پوری دنیا کیلئے خطرہ ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی دہشتگردی کی مذمت کرتا ہے،دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر ممکن تعاون کرتے رہیں گے۔وزیر اعظم نے دہشتگردی کیخلاف سری لنکن وزیراعظم کو ہرممکن تعاون کی پیش کش کی ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات