گریٹر واٹر سپلائی اینڈ سیوریج سکیم میں مبینہ کرپشن اور زائد ادائیگیوں کی پاداش میں سب انجینئر پی ایم یو آصف منیر گرفتار

بدھ 24 اپریل 2019 15:45

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ترجمان آزادجموں وکشمیر احتساب بیورو کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آزاد جموں وکشمیر احتساب بیورو نے آصف منیرسب انجینئر پی ایم یو کو گریٹر واٹر سپلائی اینڈ سیوریج سکیم میںپانچ کروڑ تریسٹھ لاکھ پچیس ہزار روپے کی مبینہ کرپشن اور زائد ادائیگیوں کی پاداش میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم نے ملزم مذکور کو گرفتار کرتے ہوئے احتساب عدالت میرپور سے ملزم مذکور کاچھ روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم کی جانب سے ملزم مذکور کو احتساب بیورو سیف ہائوس میرپور منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاںپر ملزم مذکور سے مزید تفتیش جاری ہے۔ملزم مذکور پی ایم یو گریٹر واٹر سپلائی اینڈ سیوری سکیم میرپور میں بطور سب انجینئر تعینات تھا۔

(جاری ہے)

ملزم مذکور نے متذکرہ پراجیکٹ میںساز باز ،ملی بھگت،اور اخذناجائز کے حصول کی خاطر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے پی ایم یو گریٹر واٹر سپلائی اینڈ سیوریج سیکم میرپور میں پانچ کروڑ تریسٹھ لاکھ پچیس ہزار آٹھ صد گیارہ روپی(56325811) کی زائد ادائیگیاں عمل میں لاتے ہوئے خزانہ سرکار آزاد حکومت کو نقصان پہچایا جو کہ جوائنت لائبلٹی اور قابل ریکوری ہے۔

احتساب عدالت میرپور کی جانب سے ملزم مذکور کو چھ روزہ جسمانی ریمانڈ پر احتساب بیورو کی تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس منصوبہ میں دیگر گرفتار ملزمان سے 23 لاکھ روپے کی ریکوری بھی عمل میںلائی گئی ہے جبکہ دیگر ملزمان کے خلاف بھی تحت ضابطہ کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔07 ارب کی کثیر لاگت کے اس منصوبہ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی۔

اس وقت تک اس کرپشن میں ملوث کئی افراد کی گرفتاریاں عمل میںلائی جا چکی ہیں۔اس میگا کرپشن سیکنڈل میں مزید تفتیش جاری ہے۔چیئرمین احتساب بیورو نے تفتیشی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ مفاد عامہ کے اتنے اہم منصوبہ میں کرپشن کرنے والے تمام افراد کے خلاف بلا تخصیص کارروائی عمل میںلائی جائے۔یاد رہے کہ گریٹر واٹر سپلائی سکیم میرپور میں کرپشن کی وجہ سے میرپور شہر کی کثیر آبادی اس پراجیکٹ سے مستفید نہیں ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :