Live Updates

جہانگیر ترین پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے لیے متحرک

جہانگیر ترین نے لاہور میں چند ارکان اسمبلی کے انٹرویوز بھی کیے، پنجاب میں پی ٹی آئی بزدار ہٹاؤ اور بزدار بچاؤ گروپ میں تقسیم ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 24 اپریل 2019 15:37

جہانگیر ترین پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے لیے متحرک
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اپریل 2019ء) پنجاب میں تحریک انصاف عثمان بزدار بچاو اور ہٹاو گروپ میں تقسیم ہو گئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماجہانگیر ترین پنجاب کے نئے وزیر اعلیٰ کے لیے متحرک نظر آتے ہیں۔جہانگیر ترین نے لاہور میں چند ارکان اسمبلی کے انٹرویوز بھی کیے۔حسین بہادر دریشک،اسلم اقبال سمیت چند وزراء کےانٹرویوز کیے۔

گورنر چوہدری سرور نے عثمان بزدار کی حمایت میں صف بندی میں شامل ہیں۔محمود الرشید عثمان بزدار کے حمایتی جب کہ علیم خان کا تعلق جہانگیر ترین کی طرف ہے۔چوہدری سرور کو عمران خان کے تحفظات دور کرنے کے لیے پریس کانفرنس کرنا پڑی۔جب کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی بھی عثمان بزدار کے حمایتی ہیں، : اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی کا کہنا ہے کہ ہم وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی وزیر کو لانا یا اسے ہٹانا وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلٰی پنجاب کی صوابدید ہے۔ ہماری ملاقاتیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو مضبوط بنانے کے لیے ہو رہی ہیں۔ معاملات کو بات چیت اور خوش اسلوبی سے طے کیا جاتا ہے۔تاہم یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جہانگیر ترین نا اہل ہوتے ہوئے بھی ایک بار پھر پناجب کی سیاست میں متحرک ہو گئے ہیں۔

دو روز قبل بتایا گیا تھا کہ : پاکستان تحریک انصاف کے سینئیر رہنما جہانگیر ترین پنجاب کی سیاست میں ایک مرتبہ پھر سے متحرک ہو گئے ہیں۔رائع نے بتایا کہ لاہور میں کابینہ میں شامل وزراء نے جہانگیر ترینسے ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں وزرا نے اپنے محکموں کی کارگردگی سے متعلق جہانگیر ترین کو آگاہ کیا۔ جبجہانگیر ترین سے گورنر پنجاب کے بیان کے حوالے سے سوال کیا گیا تو انہوں نے سوال کے جواب میں مسکراتے ہوئے کہا کہ اس پر صرف ہنس ہی سکتا ہوں۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ سے نا اہلی کے باوجود جہانگیر ترین کی حکومت میں کئی خدمات ہیں۔ جہانگیر ترین کئی حکومتی اجلاسوں میں بھی وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر شرکت کرتے اور اپنی تجاویز پیش کرتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات