آئی پی ایل 12،ایشٹن ٹرنر نے بدترین ٹونٹی ٹونٹی ریکارڈ بناڈالا

مسلسل 5 میچز میں کوئی رن بنائے بغیر آﺅٹ ہونے والے پہلے بلے باز بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 24 اپریل 2019 15:57

آئی پی ایل 12،ایشٹن ٹرنر نے بدترین ٹونٹی ٹونٹی ریکارڈ بناڈالا
نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24اپریل2019ء) آسٹریلوی بلے باز ایشٹن ٹرنر نے بدترین ٹونٹی ٹونٹی ریکارڈ بناڈالا،مڈل آرڈر بلے باز انڈین پریمیئر لیگ(آئی پی ایل) میں مسلسل تیسرے مقابلے میں صفر کی خفت سے دوچار ہوئے ہیں،وہ مسلسل پانچ میچز میں کوئی رن بنائے بغیر آﺅٹ ہونے والے پہلے بلے باز بن گئے ہیں ۔ایشٹن ٹرنر ورلڈ کپ 2019ءکے لیے آسٹریلیو ی سکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے تاہم پیر کے روز دہلی کیپیٹلز کے خلاف میچ میں ایشانت شرما کے ہاتھوں ایک بار پھر صفر کی خفت سے دوچار ہوئے،یہ26سالہ ایشٹن ٹرنر کا مسلسل تیسرا گولڈن ڈک ہے ،انہیں دسمبر میں راجستھان رائلز نے72000ڈالرز کے عوض خریدا تھا،ایشٹن ٹرنر ایشانت شر ما کی سلو بال پر ایکسٹر کور پر کیچ آﺅٹ ہوئے ،راجستھان رائلز یہ میچ6وکٹوں سے ہاری تھی۔

(جاری ہے)

اس سے قبل وہ اتوار کے روز ممبئی انڈینز کے جسپریت بمراہ کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آﺅٹ ہوئے تھے،اس سے قبل وہ آئی پی ایل ڈیبیو پر کنگز الیون پنجاب کے خلاف میچ میں لیگ سپنر موروگن ایشون کو بڑی ہٹ مارنے کی کوشش کرتے ہوئے لانگ آف پر کیچ آﺅٹ ہوئے تھے،ایشٹن ٹرنر اس سے قبل فروری میں وشاکا پٹنم کے مقام پر بھارت کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی صفر پر آﺅٹ ہوئے تھے جب کہ 9فرور ی کو بگ بیش لیگ میں پرتھ سکارچرز کی جانب سے کھیلتے ہوئے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کے خلاف بھی بغیر کوئی رن بنائے بغیر پوویلین لوٹے تھے ۔