سب بچوں کے لئے بہترین تعلیم جاپان کے آئینی اصلاحات کا حصہ ہونا چاہیے، شنزو ایبے

بدھ 24 اپریل 2019 16:00

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) جا پانی وزیر اعظم شنزو ایبے نے کہا ہے کہ سب بچوں کے لئے بہترین تعلیم جاپان کے آئینی اصلاحات کا حصہ ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

نئے آئین کی تشکیل کے سلسلہ میں مختلف جماعتوں کے اراکین پارلیمنٹ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خاندانوں کے معاشی حالات کے قطع نظرسب بچوں کے لئے تعلیم حقیقی معنوں میں عام ہونی چاہیے، یکم مئی کو نئے شہنشاہ کی تاج پوشی سے قبل جامع آئینی اصلاحات کی جانی چاہیں۔

انہوں نے کہا کہ نئے دور میں داخل ہوتے وقت ہمیں ملک کے بہتر مستقبل کے لئے بصیرت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعظم ناکا سونی نے کہا کہ ہم ایک دور کے بعد دوسرے دور میں داخل ہورہے ہیں اور موجودہ آئین کی تشریح کے ساتھ مسائل کو حل کرنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :