جاپان، جنگ عظیم دوئم کے ایٹمی دھماکہ میں ہلاک ہونے والوں کی تصاویر اورذاتی اشیاء کی نمائش

بدھ 24 اپریل 2019 16:00

ہیروشیما ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) جنگ عظیم دوئم کے ایٹمی دھماکہ میں ہلاک ہونے والے لوگوں کی تصاویر اورذاتی اشیاء کی نمائش ہیروشیما کے امن میموریل میوزیم میں ہوئی ،میوزیم کی دو سال بعد تزین وآرائش کے بعد ایٹم بم دھماکہ کی حقیقت کے عنوان سے متاثرہ لوگوں کی اشیاء نمائش کے لئے پیش کی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

میوزیم کے سربراہ تاکو تکی گاوا نے میڈیا کو بتایا کہ نمائش کا مقصد دنیا کو ایٹمی دھماکہ کی تباہ کاریوں سے آگاہ کرنا ہے جس کے اثرات اب تک باقی ہیں سابق امریکی صدر باراک اوباما سمیت ایک کروڑ پچاس لاکھ سے زائد افراد اس میوزیم کا دورہ کر چکے ہیں۔