دُبئی: مصری نوجوان نے فلپائنی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

یہ واقعہ البضاء کے علاقے میں واقع ایک مکان میں پیش آیا

Muhammad Irfan محمد عرفان بدھ 24 اپریل 2019 16:34

دُبئی: مصری نوجوان نے فلپائنی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
دُبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین،24 اپریل 2019ء) پولیس نے ایک مصری نوجوان کو فلپائنی خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔ استغاثہ کی جانب سے بتایا گیا کہ متاثرہ فلپائنی خاتون اور ملزم دونوں ایک ہی مکان میں مقیم تھے، جس کے مالک نے غیر مُلکیوں کو مختلف کمرے کرائے پر دے رکھے تھے۔ وقوعے کے روز 35 سالہ فلپائنی خاتون ایک رشتہ دار کے گھر ہونے والی پارٹی سے صبح 4:30 بجے واپس آئی اور اپنے کمرے میں جا کر سو گئی۔

خاتون کے مطابق ’’مجھے ابھی سوئے تھوڑی ہی دیر ہوئی تھی کہ تھوڑی دیر بعد مجھے ایسا لگا کہ کوئی میرے جسم سے زبردستی کر رہا ہے۔ جونہی میں نے آنکھیں کھولیں تو ملزم کو دیکھا، جو مجھے بیدار ہوتے دیکھ کر فوری طور پر موقع سے فرار ہو گیا۔ میں اس کے پیچھے پیچھے بھاگی جو گھر کے پچھلی جانب بنے صحن میں چلا گیا۔

(جاری ہے)

اُس وقت وہاں تین اور لوگ بھی موجودتھے، میں نے اُنہیں اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے بارے میں بتایا۔

اسی دوران مصری نوجوان وہاں سے دوبارہ گزرا تو میں نے اُسے پہچان لیاا ور ان لوگوں کو بتایا کہ اسی نوجوان نے مجھے زیادتی کا نشانہ بنایا ہے۔ مگر یہ 23 سالہ نوجوان اپنی شرمناک حرکت سے مُکر گیا۔ جس پر میں اپنے خاوند کے ساتھ پولیس اسٹیشن گئی اور نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ نوجوان نے پولیس کے رُوبرو بھی اپنے جُرم سے انکار کیا۔ جس پر نوجوان کا ڈی این اے ٹیسٹ کروایا گیا جو خاتون کے لباس پر موجود مواد سے میچ کر گیا۔ جس پر پولیس نے اس نوجوان کو گرفتار کر لیا۔

متعلقہ عنوان :