Live Updates

وزیر اعظم عمران خان نے دورہ ایران میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جاری رکھنے کا اعلان نہیں کیا، بلاول بھٹو زر داری

حکومت پاکستان کی ضرورتوں کی بجائے عالمی طاقتوں کے سامنے جھک گئی ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین کا ٹوئٹ

بدھ 24 اپریل 2019 17:11

وزیر اعظم عمران خان نے دورہ ایران میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے دورہ ایران میں پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبہ جاری رکھنے کا اعلان نہیں کیا۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو توانائی کی بڑھتی ہوئی ضرورت، گیس کی قیمتوں میں اضافے اور لوڈ شیڈنگ کا خیال نہیں ۔انہوںنے کہاکہ حکومت پاکستان کی ضرورتوں کی بجائے عالمی طاقتوں کے سامنے جھک گئی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات