جرمنی کے شہر روسلز ہائم میں ہم ہیں پاکستان کے ادبی فورم قلم کرافٹ کے زیر اہتمام مذاحیہ محفلِ مشاعرہ کی پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا

ہم ہیں پاکستان کے ادبی فورم قلم کرافٹ کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، مختلف تنظیمات کے نمائندگان سمیت عمران ثاقب (بیلجیئم)۔ بہنام احمد (اٹلی) بشری ملک (بون جرمنی) اور پاکستان سے معروف شاعر سید سلمان گیلانی کے علاوہ خواتین اور بچوں نےبڑی تعداد میں شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 24 اپریل 2019 16:55

جرمنی کے شہر روسلز ہائم میں ہم ہیں پاکستان کے ادبی فورم قلم کرافٹ کے ..
فرینکفرٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،مطیع اللہ) جرمنی کے شہر روسلز ہائم میں ہم ہیں پاکستان کے ادبی فورم قلم کرافٹ کے زیر اہتمام مذاحیہ محفلِ مشاعرہ کی پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

ہم ہیں پاکستان کے ادبی فورم قلم کرافٹ کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، مختلف تنظیمات کے نمائندگان سمیت عمران ثاقب (بیلجیئم)۔

بہنام احمد (اٹلی) بشری ملک (بون جرمنی) اور پاکستان سے معروف شاعر سید سلمان گیلانی کے علاوہ خواتین اور بچوں نےبڑی تعداد میں شرکت کی ۔

ہم ہیں پاکستان کے ادبی فورم قلم کرافٹ کی روح رواں شازیہ نورین نے پروگرام کا آغاز کیا۔ہم ہیں پاکستان کے ادبی فورم قلم کرافٹ نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے محفل کا باقاعدہ آغاز پاکستانی قومی ترانہ سے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان جرمن پریس کلب جرمنی کے صدر سلیم پرویز بٹ نے قلم کرافٹ کی شازیہ نورین سمیت انکی انتظامیہ کو اپنی اور پریس کلب کی طرف سے مکمل حمایت کرنے کا اعلان کیا۔

جرمنی کے نامور شاعر شفیق مراد کو اپنا کلام سنانے کے لئے دعوت دی شفیق مراد نے حاضرین سے بے پناہ داد حاصل کی۔ بشری ملک نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک جرمن کلام کا اردو ترجمہ پیش کیا اور شرکاء سے خوب داد وصول کی۔

محترمہ شازیہ نورین نے اپنا کلام کچھ یوں شروع کیا۔

ًجزا یا سزا کا مسئلہ ہے یہ بندے اور خدا کا مسئلہ ہے ًاپنا خوبصورت کلام سنایا اور داد حاصل کی، بیلجیئم سے آئے عمران ثاقب نے اپنا خوبصورت پنجابی کلام پیش کیا اور محفل کے شرکاء سے خوب داد وصول کی اٹلی سے آئے بہنام احمد کو جب مائیک پیش کیا گیا تو ہال تالیوں سے گونج اُٹھا،

شام مذاح کے مہمان خصوصی جناب سید سلمان گیلانی نے اپنا تازہ کلام سنا کر نہ صرف نوجوانوں بلکہ عمر رسیدہ لوگوں سے بھی خوب داد حاصل کی آخر میں محترمہ شازیہ نورین نے پاکستان جرمن پریس کلب جرمنی سمیت حاضرین محفل اور تمام مہمانوں کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ کیا۔


متعلقہ عنوان :