سعودی عرب کی جیلوں میں 3400 پاکستانی قیدی ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

ہمیں قیدیوں کی مانگی گئی معلومات کا انتظار ہے، قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات

بدھ 24 اپریل 2019 17:23

سعودی عرب کی جیلوں میں 3400 پاکستانی قیدی ہیں، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) قومی اسمبلی کو بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں 3400 پاکستانی قیدی ہیں۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دور ان وزیر خارجہ کی جانب سے بتایاگیاکہ سعودی عرب کی جیلوں میں 3400 پاکستانی قیدی ہیں، سعودی عرب میں ہمارا سفارتخانہ 2107 پاکستانی قیدیوں کی رہائی کیلئے مصروف ہے۔وزیر خارجہ کے مطابق ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دورہ پاکستان کے دوران رہائی کا اعلان کیا تھا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ پاکستان نے سعودی حکام سے قیدیوں سے فہرست فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔وزیر خارجہ نے کہاکہ ہمیں قیدیوں کی مانگی گئی معلومات کا انتظار ہے۔