رمضان کی آمد آمد ہے اس ماہ مبارک کو بہتر طریقے سے گزارنے کے لئے بہت سے امور پیش نظر ہوتے ہیں جن میں انسان کا اپنے نفس پہ قابو لینے کی کوشش سب سے اہم ترین امر ہے اس لئے رمضان سے پہلے ہی ایک تربیتی عمل شروع ہوجاتا ہے اسی سلسلے میں چئیر پرسن نیڈز اینڈ سٹائل محترمہ ساجدہ چوہدری المعروف ام ریا ض نے ایک روح پرور تقریب کا انعقاد کیا

جس میں پاکستان ایمبسی آفیسرز کی بیگمات ور ریاض کی خواتین نے شرکت کی جس میں رمضان کے استقبال کے لئے معروف مذہبی سکالر پروفیسر میمونہ مرتضی ملک کے لیکچر کااہتمام کیا گیا تھا

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 24 اپریل 2019 17:14

رمضان کی آمد آمد ہے اس ماہ مبارک کو بہتر طریقے سے گزارنے کے لئے بہت سے ..
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی، خرّم خان)   رمضان کی آمد آمد ہے اس ماہ مبارک کو بہتر طریقے سے گزارنے کے لئے بہت سے امور پیش نظر ہوتے ہیں جن میں انسان کا اپنے نفس پہ قابو لینے کی کوشش سب سے اہم ترین امر ہے اس لئے رمضان سے پہلے ہی ایک تربیتی عمل شروع ہوجاتا ہے اسی سلسلے میں چئیر پرسن نیڈز اینڈ سٹائل محترمہ ساجدہ چوہدری المعروف ام ریا ض نے ایک روح پرور تقریب کا انعقاد کیا .

(جاری ہے)


جس میں پاکستان ایمبسی آفیسرز کی بیگمات ور ریاض کی خواتین نے شرکت کی جس میں رمضان کے استقبال کے لئے معروف مذہبی سکالر پروفیسر میمونہ مرتضی ملک کے لیکچر کااہتمام کیا گیا تھا نظامت کے فرائض ساجدہ چوہدری نے ادا کئے اور اپنی انداز خطاب سےایک سنجیدہ مو ضوع کو سننے کے لئے بہت دوستانہ ماحول فراہم کیا

تلاوت قران کریم فرقان حمید کی سعادت حاجرہ ملک کو حاصل ہوئی ثنا خواں مسز کشور نے ایسا سماں باندھا کہ ایک اور نعت کی فرمائش کی کئی پروفیسر میمونہ مرتضی ملک کا درس جہاں ان کے مذ ہبی علم پہ دسترس ظاہر کرتا ہے وہاں ان کاان کا انداز گفتگو بھی حاضرین محفل کواس طرح متوجہ کھتا ہے کہ کوئی جنبش بھی نہ کرے

انہوں نے کہا رمضان المبارک نہ صرف ایک امیدوآسرا ہے بلکہ ایک روشن چراغ ہےجس میں ہر عمل ہر عبادت روزہ ، تلاوت ، تراویح ، صدقہ ، خیرات ، لیلہ تلقدر لیلہ تل جا ہزہ ہر دن ہررات بلکہ ہر لمحہ زات اقدس نے ہمیں اپنے قریب کرنے کے لئے بنایا ہے پروفیسر صاحبہ نے تقریب کو سراہتے ہوئے کہا نیڈز اینڈ سٹائل کو سالہا سال سے کمونٹی کے لئے بر وقت اور بر محل تقریبات منعقد کرنے کا امتیاز حاصل ہے

پاکستان سے تشریف لائی ہوئیں معروف شاعرہ اور قران کریم کے منظوم ترجمہ کی خالق ڈاکٹر شہناز مزمل نے بھی اپنے خیالات کا اظہارکیااورساجدہ چوہدری کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہو کہا کہ ساجدہ چوہدری کا آسمان بہت وسیع ہے اس لئے ان کی اڑان بھی ہرسمت ہے میں نے ان کے آرگنائز کی ہوئی جس تقریب میں شامل ہوئی ہر تقریب کا الگ مزاج ہوتا ہے

پروگرام کے اختتام سے پہلے ساجدہ چوہدری نے محترمہ شہناز مزمل کو اجرک اور مسز عذرا شکور نے کتاب کا تحفہ پیش کیا شرکا محفل میں مسز مدثر چیمہ،مسزفریاد ،مسز عمران مسز گل مسز سلیم مسز گیلانی اور مسز عدنان بٹ خصوصی طور پہ شامل ہیں اس روحانی محفل کا احتتام مہمانوں کی تواضح سے ہوا۔


متعلقہ عنوان :