پاک۔چین دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے

دونوں ممالک خطہ میں تعمیر و ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی

بدھ 24 اپریل 2019 17:38

پاک۔چین دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاک۔چین دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، دونوں ممالک خطہ میں تعمیر و ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو بیجنگ میں اپنے چینی ہم منصب وانگ ژی سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران دونوں وزراء خارجہ کے مابین خطہ میں امن و امان کی صورتحال اور کثیر الجہتی امور میں دوطرفہ تعاون پر گفتگو کی۔

اس کے علاوہ پاک۔چین تعلقات، سی پیک، خطہ کی سکیورٹی کی صورتحال بین الاقوامی امور اور افغان امن عمل پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک۔چین دوستی ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، اس وقت دونوں ممالک خطہ میں تعمیر و ترقی کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے تناظر میں وزیر اعظم کا دورہ چین انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔