لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات

اشرف مہتاب صدر،عبدالقادرمدنی جنرل سیکرٹری منتخب

بدھ 24 اپریل 2019 17:44

لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) لاہور اکنامک جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ صدر کے اشرف مہتاب، نائب صدر کیلئے شیخ رشید، جنرل سیکرٹری کیلئے عبدالقادر مدنی، فنانس سیکرٹری کیلئے جہانگیر حیات جبکہ گورننگ باڈی کیلئے اسد اقبال، سیف اللہ چیمہ، نواز سنگھرا اور عثمان کمبوہ نے کاغذات جمع کروائے تھے۔

(جاری ہے)

ان کے مقابلے میں کسی اور امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے چنانچہ ان سب کو بلامقابلہ کامیاب قرار دیدیا گیا۔ الیکشن کمشنر احمد ہمایوں نے انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔