لاہور ہائیکورٹ ، خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت سات مئی تک ملتوی

بدھ 24 اپریل 2019 17:44

لاہور ہائیکورٹ ، خواجہ برادران کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت سات مئی ..
لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت سات مئی تک ملتوی کردی‘لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاداحمد کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی،نیب پراسکیوٹر طبیعت ناسازی کے باعث عدالت میں پیش نہ ہوئے، نیب پراسیکیوٹر کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے مزید سماعت سات مئی تک ملتوی کردی،عدالت نے خواجہ برادران کی درخواست پراہم دستاویزات کو عدالتی فائل کا حصہ بنانے کی اجازت دے رکھی ہے،خواجہ برادران کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تفتیش میں نیب سے مکمل تعاون کیا ،تمام ریکارڈنیب کو فراہم کیا،نیب اب تک کی تفتیش میں کرپشن کے الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا، لہذاعدالت درخواست ضمانت منظور کرکے رہائی کا حکم دے۔