پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک اور ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کے مابین انڈسٹری کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لیے معاہدہ

بدھ 24 اپریل 2019 17:44

پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک اور ٹیلی نار مائیکروفنانس بینک کے مابین ..
لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان میں عوام کو بینکنگ چینلز کی طرف لانے اور معاشی اہداف کے حصول کی طرف ایک اور قدم بڑھاتے ہوئے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک کی جانب سے ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا جس کے تحت پاکستان کی مائیکرو دنانس انڈسٹری کو ڈیجیٹل سروس پلیٹ فارم کے ذریعے ڈیجیٹلائز کیا جائیگا۔

معاہدے پر دستخط کی موقع پر دونوں اداروں کی جانب سے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ اس معاہدے کی بدولت مائیکروفنانس انڈسٹری کو 2020 کے اہداف حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی جن میں ایک کروڑ قرضے دینا، پانچ کروڑ ڈیپازٹ اکائونٹس اور 11 ملین انشورنس اکائونٹس شامل ہیں،اس معاہدے کے ذریعے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک اب ٹیلی نار مائیکرو فنانس نیٹ ورک کے ڈیجیٹل سروسز پلیٹ فارم کو استعمال میں لاتے ہوئے ڈیجیٹل پیمنٹ کا طریقہ بھی اپنائے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان مائیکرو فنانس سیکٹر کے لیے ڈیجیٹل سروسز پلیٹ فارم کا قیام اس لیے بھی ضروری ہے تا کہ عام عوام تک فنانشل سروسز کی رسائی ممکن بنائی جا سکے۔ پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک کی جانب سے ٹیلی نار بینک ایجنٹس کے روز مرہ ٹرانزیکشنز کے لیے بھی استعمال کر سکے گی جس سے مائیکروفنانس اداروں کے صارفین اب قرضہ ٹیلی نار بینک کی شاخوں سے بھی حاصل کر سکیں گے اور وہیں واپس بھی کر سکیں گے۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، سید محسن احمد کا کہنا تھا کہ معاہدہ میں مائیکرو فنانس سیکٹر کو ڈیجیٹلائز کرتے ہوئے اپنے آپریشنز کو مزید بہتر بنانا اور اپنے صارفین کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کے قائم مقام چیف ایگزیکٹو آفیسر، اسلم حیات کا کہنا تھا کہ ٹیلی نار مائیکرو فنانس بینک کا مقصد ڈیجیٹل ایکو سسٹم کے ذریعے لوگوں کی زندگی میں ایک مثبت تبدیلی لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک کے ساتھ معاہدے کی بدولت صارفین کو موبائل والٹس کے ذریعے قرضوں کے حصول اور واپسی میں آسانی پیدا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :