Live Updates

مسلم لیگ (ن) نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے‘ زرتاج گل

حکومت نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے کام کر رہی ہے،بہت جلد عوام کو خوشخبری ملے گی ،پولیو مہم کے حوالے سے کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،منفی پروپیگنڈہ کر نے والوں کو عبرتناک سزا دی جائیگی، پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو

بدھ 24 اپریل 2019 18:46

مسلم لیگ (ن) نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے‘ زرتاج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے‘ حکومت نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے کام کر رہی ہے،بہت جلد عوام کو خوشخبری ملے گی ،پولیو مہم کے حوالے سے کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،منفی پروپیگنڈہ کر نے والوں کو عبرتناک سزا دی جائیگی ۔

بدھ کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے پوائنٹ سکورنگ کر رہی ہے، جب صوبہ جنوبی پنجاب کی بات آتی ہے تو وہ ساتھ میں صوبہ بہاولپور کے معاملے کو بھی اٹھا لیتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ روز ایوان میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے نئے صوبوں کے حوالے سے جو بل پیش کیا ان میں چار اراکین کے نام تھے جن کا تعلق جنوبی پنجاب سے نہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے کام کر رہی ہے، انتظامی لحاظ سے نئے صوبوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے تاکہ پسماندہ علاقوں میں بھی ترقی کا سفر شروع ہو سکے، اس سے لوگوں کی محرومیاں ختم ہوں گی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب صوبہ کے قیام کیلئے کام کر رہی ہے اس حوالے سے بہت جلد عوام کو خوشخبری ملے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کو واپس لے لیا گیا ہے جن ادویات ساز کمپنیوں نے زائد قیمتیں وصول کی ہیں ان سے وہ رقم واپس لے کر پاکستان بیت المال کو دی جائے گی۔ زرتاج گل نے کہا کہ پولیو مہم کے حوالے سے کسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ایسے عناصر کو عبرت ناک سزا دی جائے گی جو پولی مہم کے دوران مہم کو ناکام بنانے کے لئے منفی پروپیگنڈا کرتے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات