Live Updates

عمران خان سے یورپ کی ایچ آر ڈی انٹرپ اینڈ آئی بی ایل گروپ کے وفد کی ملاقات ، مختلف امورپرتبادلہ خیال

حکومت کاروبار میں آسانی اور سازگار فضا مہیا کرنے کے لئے ہر ممکن معاونت فراہم کریگی، وزیر اعظم ڈاکٹر عطاء الرحمن نے رنگین قیمتی پتھروں اور جواہرات کے شعبہ میں ملکی برآمدی صلاحیت کے بارے میں پریذینٹیشن دی

بدھ 24 اپریل 2019 18:49

عمران خان سے یورپ کی ایچ آر ڈی انٹرپ اینڈ آئی بی ایل گروپ کے وفد کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) وزیر اعظم عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ حکومت کاروبار میں آسانی اور سازگار فضا مہیا کرنے کے لئے ہر ممکن معاونت فراہم کریگی۔ وہ یورپ کی ایچ آر ڈی انٹرپ اینڈ آئی بی ایل گروپ کے وفد سے گفتگو کر رہے تھے جس نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وفد میں ایچ آر ڈی بیلجیم کی نائب صدر کیتھرین ڈیکوٹ اور چیئرمین آئی بی ایل گروپ راشد عبداللہ و دیگر شامل تھے۔

پروفیسر ڈاکٹر عطاء الرحمن بھی وفد کے ہمراہ تھے جبکہ ملاقات میں مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور مشیر تجارت عبدالرزاق دائود بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر عطاء الرحمن نے رنگین قیمتی پتھروں اور جواہرات کے شعبہ میں ملکی برآمدی صلاحیت کے بارے میں پریذینٹیشن دی ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کو بتایاگیا کہ قیمتی پتھروں کے شعبہ میں ملک کی برآمدی صلاحیت 2012ء میں 1.62 ارب ڈالر تھی اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس میں کمی آئی ہے۔

وزیر اعظم کو بتایاگیا کہ ایچ آر ڈی انٹرپ اور آئی بی ایل گروپ خام قیمتی پتھروں کوتراشنے اور چمکانے کے لئے پاکستان میں فیکٹری کے قیام کا خواہاں ہے۔ ڈاکٹر عطاء الرحمن نے اس شعبہ میں موجود مواقع سے استفادہ کے لئے بعض تجاویز بھی پیش کیں۔ وزیر اعظم عمران خان نے ایچ آر ڈی انٹرپ کی دلچسپی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کامیاب کاروباری منصوبے کے لئے ہر ممکنہ معاونت فراہم کرے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات