آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا

نیو ٹیک کی بطور یونیورسٹی فار انڈسٹری کا نظریہ قابل تعریف ہے، یونیورسٹی میں اعلی تعلیمی معیار اپنایا جائے، سربراہ پاک فوج

بدھ 24 اپریل 2019 19:08

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا۔ بدھ کو آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا، ریکٹر یونیورسٹی لیفٹیننٹ جنرل خالد اصغر نے ایجوکیشن پلان پر بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیو ٹیک کی دو سال کے مختصر عرصے میں آغاز پر انتظامیہ کو مبارکباد دی۔

آرمی چیف نے کہاکہ یونیورسٹی میں اعلی تعلیمی معیار اپنایا جائے۔ انہوںنے کہاکہ نیو ٹیک کی بطور یونیورسٹی فار انڈسٹری کا نظریہ قابل تعریف ہے۔ آرمی چیف نے کہاکہ اقتصادی ترقی کے لئے ہنرمند افراد کی تشکیل نیو ٹیک کا وژن ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے امور کی انجام دہی کیلئے انتظامیہ کو معاونت کی یقین دہانی کرائی ۔