لیگل سسٹم جب تک انٹیلیکچول پراپرٹی کی حفاظت نہیں کریگا ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ،فواد چوہدری

اگر ہم سائنس ٹیکنالوجی میں آگے جانا چاہتے ہیں تو انٹیلیکچول پراپرٹی کو اہمیت دینا ہوگی، وفاقی وزیر کا خطاب

بدھ 24 اپریل 2019 19:08

لیگل سسٹم جب تک انٹیلیکچول پراپرٹی کی حفاظت نہیں کریگا ہم آگے نہیں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ لیگل سسٹم جب تک انٹیلیکچول پراپرٹی کی حفاظت نہیں کریگا ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ،اگر ہم سائنس ٹیکنالوجی میں آگے جانا چاہتے ہیں تو انٹیلیکچول پراپرٹی کو اہمیت دینا ہوگی۔بدھ کو وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چوہدری نے ورلڈ انٹیلیکچول پراپرٹی ڈے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلیکچول پراپرٹی کے موضوع پر مجھے بلایا گیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کافی دیر تک سوچتا رہا تھا اس موضوع پر کیا بات کروں گا۔ انہوںنے کہاکہ انٹیلیکچول پراپرٹی آئیڈیاز دنیا کو چلاتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ تعلیم کے ساتھ کھیل بھی ضروری ہیں۔ انہوںنے کہاکہ براڈکاسٹنگ کے حقوق انٹیلیکچول پراپرٹی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے یہاں انٹیلیکچول پراپرٹی کی خلاف ورزی بہت زیادہ ہیں۔ انہوںنے کہاکہ لیگل سسٹم جب تک انٹیلیکچول پراپرٹی کی حفاظت نہیں کریگا ہم آگے نہیں بڑھ سکتے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر ہم سائنس ٹیکنالوجی میں آگے جانا چاہتے ہیں تو انٹیلیکچول پراپرٹی کو اہمیت دینا ہوگی