سپریم کورٹ ، کراچی میں چنگ چی رکشوں کے معاملہ پر سندھ حکومت نے اپناجواب جمع کر ادیا

چنگ چی پر سفر کو محفوظ بنانے کے اقدامات کئے ہیں،کراچی میں 147 روٹس پر چنگ چی چلائی جا سکتی ہے ، جواب کامتن

بدھ 24 اپریل 2019 19:08

سپریم کورٹ ، کراچی میں چنگ چی رکشوں کے معاملہ پر سندھ حکومت نے اپناجواب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان میں کراچی میں چنگ چی رکشوں کے معاملہ پر سندھ حکومت نے اپناجواب جمع کر ادیا جواب میں کہاگیاکہ چنگ چی پر سفر کو محفوظ بنانے کے اقدامات کئے ہیں،کراچی میں 147 روٹس پر چنگ چی چلائی جا سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

جواب میں کہاگیاکہ چنگ چی کے موجودہ روٹس میں 9 روٹس کا اضافہ کیا ہے،محکمہ ایکسائیزاور ٹرانسپورٹ کے ساتھ 320 چنگ چی والوں نے رجوع کیا۔جوا ب میں کہاگیاکہ جانچ پڑتال کے بعد 298 چنگ چی رکشہ کی رجسٹریشن کی گئی،چنگ چی کیلئے انسپیکشن،فٹنیس اور روٹ پرمٹ کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔ جواب میں کہاگیاکہ عدالتی احکامات پر من و عن عمل کرایا جائیگا۔