ڈیرہ اسماعیل خان، ’’امن کی تعمیر اور سائبرسیکورٹی اقدامات بارے آگاہی‘‘کیلئے دوروزہ ورکشاپ کا اہتمام

بدھ 24 اپریل 2019 19:13

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) گومل یونیورسٹی کے انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ،سٹی کیمپس میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کے تعاون سے سوشل میڈیا کے استعمال میں’’امن کی تعمیر اور سائبرسیکورٹی اقدامات بارے آگاہی‘‘کیلئے دوروزہ ورکشاپ کا اہتمام کیاگیا ۔ اس موقع پر رفا یونیورسٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹرمحمدعبداللہ‘ڈپٹی ڈائریکٹر سعدیہ نورین اور لیکچررطفیل عباسی کے علاوہ گومل یونیورسٹی کے ڈین فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈاینمل سائنسز (فواس)ڈاکٹر شکیب اللہ ،پرنسپل وینسم کالج سردار فتح اللہ خان سلیمان خیل‘ ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر نعمت اللہ بابر،ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر نعمان رحیم خان، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف ایجوکیشن اینڈ ریسرچ ڈاکٹر لیاقت حسین، پرنسپل لا کالج نعمان گل ، پرنسپل گرلز ڈگری کالج نمبر2سمیت سٹی کیمپس کے اساتذہ ، طلبا اور تمام ملحقہ کالجز کے اساتذہ و طلبا بھی شریک تھے ۔

(جاری ہے)

ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے رفا ء یونیورسٹی کے لیکچررطفیل عباسی نے کہا کہ سوشل میڈیا پر آپ لوگ فیس بک ، ویٹس ایپ و دیگر ایپلیکیشنز کے استعمال میں صرف انہی لوگوں کو اپنے ساتھ ممبربنائیں جن کو آپ جانتے ہیں یا اسی گروپ میں شامل ہوں جن میں آپ کو پتہ ہے کہ اس میں کون کون لوگ شامل ہیں۔ کیونکہ جب کسی بھی نامعلوم شخصیت کو اپنے ساتھ شامل کرتے ہیں تو اکثر لوگ ان میں سے کسی مخصوص گینگ کے لئے کام کررہے ہوتے ہیں تو وہ آپ کو استعمال کرنا اور آپ کی زندگیوں سے کھیلنا شروع ہوجاتے ہیں۔