ڈیرہ اسماعیل خان،تنسیخ نکاح مقدمہ، پیشی کے بعد وآپس جاتے ہوئے کچہری روڈ پر شوہر نے اپنی بیوی پر اندھا دھند فائرنگ کردی،شدید زخمی

بدھ 24 اپریل 2019 19:13

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) فیملی کورٹ i ڈیرہ میں تنسیخ نکاح کے مقدمہ میں پیشی کے بعد وآپس جاتے ہوئے ضلع کچہری روڑ پر شوہر نے پسٹل سے اپنی بیوی پر اندھا دھند فائرنگ کردی ،فائرنگ سے خاتون کے علاوہ وہاں موجود قومی وطن پارٹی کے ضلعی چیئر مین دمساز خان ایڈوکیٹ اور آصف بلال ایڈوکیٹ شدید زخمی ہوگئے ،پولیس کی ہوائی فائرنگ ،بھگڈر کے دوران ملزم ساتھیوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر فرا رہونے میں کامیاب ہوگیا ،زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیاگیا ،کامیاب آپریشن کے بعد وکلاء سمیت تینوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ،پولیس نے خاتون کے شوہر سمیت دیگر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کے مطابق فیملی کورٹ iڈیرہ کی عدالت میں تنسیخ نکاح اور دعویٰ دلاپانے کے مقدمہ میں پیشی کے بعد ٹانک کے علاقہ گرہ مٹھو کی رہائشی 35 سالہ صنم بی بی دختر رفیق اپنے وکیل محمد حسین جوڑ ایڈوکیٹ کے ہمراہ وآپس عدالت سے وآپس جارہی تھی کہ سنیئر سول جج ڈیرہ کی عدالت کے قریب کچہری روڈ کے قریب پہنچنے پر اس کے شوہر ممتاز خان نے اس پر پسٹل سے اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے وہ منہ پر گولی لگنے سے شدید زخمی ہوکر گر پڑی اس دوران وہاں سے گزرنے والے ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ کے وکلاء قومی وطن پارٹی کے ضلعی چیئر مین دمساز خان ایڈوکیٹ اور آصف بلال ایڈوکیٹ بھی ملزم کی فائرنگ کی ذد میں آکر شدید زخمی ہوگئے جبکہ خاتون کے وکیل محمد حسین جوڑ فائرنگ سے بال بال بچ گئے ۔

(جاری ہے)

موقع پر موجود پولیس اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی جس سے وہاں بھگڈر مچ گئی اور لوگوں کے ہجوم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ موٹرسایکل پر وہاں سے فرا رہونے میں کامیاب ہوگیا۔زخمیوں کو فوری طو رپر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں پر تینوں کے کامیاب آپریشنز کے بعد ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔