Live Updates

لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکری دینے کے وعدے پرآپ کو زبان پھسلنے کا بہانہ نہیں بنانے دینگے‘ مسلم لیگ (ن)

عمران صاحب آپ اپنا قد بڑھانے کیلئے نواز شریف صاحب کا نام بار بار کیوں لیتے ہیں ،نواز شریف کیلئے اللہ کافی ہے بلاول بھٹو کے بارے میں آپ کا بیان افسوسناک اور آپ کی ذہنی پستی کی عکاسی کرتا ہے ‘ مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب

بدھ 24 اپریل 2019 19:42

لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکری دینے کے وعدے پرآپ کو زبان پھسلنے کا بہانہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ اپنا قد بڑھانے کیلئے نواز شریف صاحب کا نام بار بار کیوں لیتے ہیں ،نواز شریف کیلئے اللہ کافی ہے، آپ عوام پر ظلم ڈھانے پر معافی مانگیں ،بلاول بھٹو کے بارے میں آپ کا بیان افسوسناک اور آپ کی ذہنی پستی کی عکاسی کرتا ہے ،50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکری دینے کے وعدے پرآپ کو زبان پھسلنے کا بہانہ نہیں بنانے دیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نواز شریف کو کچھ دینا آپ کی اوقات سے بڑی بات ہے ، نواز شریف نے جب بھی کچھ مانگا اپنے اللہ سے مانگا ،آپ کا لہجہ بتا رہا ہے کہ آپ اپنی نالائقی اور نا اہلی کے آگے بے بس ہو چکے ہیں ۔

(جاری ہے)

16 ارب یومیہ قرضہ ، مہنگائی 10 فیصد، ترقی کی شرح 2.5 فیصد، پیڑول ، بجلی اور گیس مہنگی کرکیعوام پر اور کتنا ظلم کریں گے ۔

عوام 20 سال سے آپ کا ڈرامہ دیکھ رہے تھے، ہر روز آپ کی اصلیت سامنے آ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب اپنی فکر کریں آج کل تو آپ کی عوامی این آر او کی مدت شروع ہو گئی ہے ۔شہباز شریف کے بڑے منصوبے چھوڑیں ایک میٹرو بنا کر دکھائیں ،آپ کے پاس پیسہ ہو بھی تو آپ کے پاس صرف مایوسی ہے کیونکہ آپ نالائق اور نااہل ہیں ۔آپ اللہ سے ڈریں، بلاول بھٹو کے بارے میں آپ کا بیان افسوسناک اور آپ کی ذہنی پستی کی عکاسی کرتا ہے ،آپ کی زبان آپ کی تعلیم، تربیت اور ذہنیت کا خوب بتاتی ہے،آپ کی آج تقریر کے بعد یقین ہو گیا کہ اللہ آپ کو کبھی عزت نہیں دے سکتا ،سیاست اور جمہوریت میں بد ترین مخالف دیکھے لیکن آپ سا کم ظرف مخالف سیاسی تاریخ میں نہیں دیکھا ۔

انہوں نے کہا کہ عوام رو رو کر اللہ کے حضور آپ سے نجات کی دعا مانگ رہے ہیں ،اپنا قد بڑھانے کے لئے نواز شریف صاحب کا نام بار بار کیوں لیتے ہیں ،نواز شریف کی لئے اللہ کافی ہے، آپ عوام پر ظلم ڈھانے پر معافی مانگیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ 16ارب یومیہ قرض لے رہے ہیں جس کا پچھلی حکومتوں سے کوئی تعلق نہیں۔کیوں قبائلی لوگوں سے جھوٹ بول رہے ہیں وہ پشاور میٹرو کے ایک کھرب کے کھڈے دیکھ چکے ہیں۔50 لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکری دینے کے وعدے پر آپ کو زبان پھسلنے کا بہانہ نہیں بنانے دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات