پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں5ارب71کروڑ17لاکھ روپے کا اضافہ

بدھ 24 اپریل 2019 19:47

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں5ارب71کروڑ17لاکھ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں دو روزہ مندی کے بعد بدھ کو ریکوری آئی اورکے ایس ای100انڈیکس100.22پوائنٹس کے اضافے سی36504.25پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیاجب کہ 54.46فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی لیکن اس کے باجود مہنگے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں5ارب71کروڑ17لاکھ روپے کا اضافہ ہوا ۔

حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت3کروڑ61لاکھ74ہزار شیئرز کم رہا۔گزشتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔اور سرمایہ کاروں کی جانب سے دو روز سے جاری مندی کے باعث سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری کی گئی جس سے تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 36733پوائنٹس کی بلند سطح پرپہنچ گیا تاہم بعد ازاں منافع حاصل کرنے کی عرض سے شیئرز فروخت شروع ہونے سے انڈیکس 36333پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد میں ایک بار پھر ریکوری آئی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 100.22پوائنٹس کے اضافے سی36504.25پوائنٹس پر بندہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس64.45پوائنٹس کے اضافے سی17389.30پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس 166.76پوائنٹس اضافے سے 59442.03پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 20.56پوائنٹس کے اضافے سی36504.25 پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر336کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی133کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،183کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

سرمایہ کاری مالیت میں5ارب71کروڑ17لاکھ روپے سے زائدکا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر74کھرب4 ارب90 کروڑ28لاکھ روپے ہوگئی۔گزشتہ روز11کروڑ59لاکھ 87ہزار شیئرز کا کاروبار ہو اجومنگل کی نسبت 3.02فیصد شیئرز کم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت 209روپے اضافے سی7999روپے اورصنوفی ایونٹس کے حصص کی قیمت 38.05روپے اضافے سی38.05روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی فلپ موریس کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت 157.34روپے کمی سی2989.52روپے اورایبٹ لیب کے حصص کی قیمت 27.22روپے کمی سی517.41روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے لوٹی کیمکل ،بینک آف پنجاب،ٹی آر جی پاکستان ،پایونیئرسیمنٹ ،میپل لیف ،کے الیکٹرک،پاک الیکٹران ،یونائیٹڈ بینک ،سوئی ناردرن گیس اور ورلڈ ٹیلی کام کے حصص سرفہرست رہے ۔