آئی جی سندھ نے پولیس بیواؤں کے اکاؤنٹ میں آن لائن منتقل کردیئے گئے

بدھ 24 اپریل 2019 19:47

آئی جی سندھ نے پولیس بیواؤں کے اکاؤنٹ میں آن لائن منتقل کردیئے گئے
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی رہنما ہدایات کی روشنی میں شہدائے پولیس سندھ کے ورثاء ،مرحوم ملازمین کی بیواؤں ودیگر ملازمین کی مالی امداد کے ضمن میں اٹھائے گئے اقدامات کے تحت جنوری تامارچ 2019ئ؁ کی سہہ ماہی کے سات کروڑاکھتر لاکھ (7,71,00000) روپئے 5048 پولیس بیواؤں کے اکاؤنٹ میں آن لائن منتقل کردیئے گئے ہیں۔

جبکہ مختلف مدت اور دورانیئے پر مشتمل بقایا جات کی مد میں 870 بیواؤں کے اکاؤنٹس میں چھ کروڑ چھتیس لاکھ روپئے (6,36,00000) پر مشتمل رقم بھی آن لائن منتقل کردی گئی ہے ۔اے آئی جی ویلفیئر سندھ ڈاکٹررضوان کی رپورٹ کیمطابق سندھ پولیس کے پانچ شہید اہلکاروں کے حقیقی اور قانونی ورثاء کو دو کروڑ سترلاکھ روپئے (2,70,00000) پر مشتمل مالی امداد کی ادائیگی بھی کی جاچکی ہے ان شہداء میں ٹریفک ملیر کے سب انسپکٹر جبکہ سی ٹی ڈی کے کانسٹیبل سمیت کشمور،سکھراور ٹھٹہ کے کانسٹیبلان شامل ہیں۔

(جاری ہے)

اے آئی جی ویلفیئر سندھ کی رپورٹ کیمطابق دوران فرائض طبعی طور پر انتقال کرجانیوالے خیرپور، جامشورو،دادو،ایس آر پی بیس ٹو اورحیدرآباد کے چھ پولیس ملازمین کے ورثاء میں تین تین لاکھ روپئے کے حساب سے اٹھارہ لاکھ روپئے (18,00000) پرمشتمل امدادی رقم کی ادائیگی کی گئی۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ دوران فرائض زخمی ہوجانیوالے ویسٹ،سینٹرل،لاڑکانہ اورٹھٹہ کے چارپولیس ملازمین کو پچاس ہزار روپئے کے حساب سے مجموعی طور پردو لاکھ روپئے کی ادائیگی بھی کی گئی۔