Live Updates

ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی دو سرے رو ڈ اور بیلٹ فور م میں شر کت کے لیے چین روانہ

بدھ 24 اپریل 2019 19:47

ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان اچکزئی دو سرے رو ڈ اور بیلٹ ..
کرا چی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹر ی کے صدر انجینئردارو خان اچکز ئی CCPITکی دعوت پر چین میںہو نے والی بین الاقومی تعاون کے لیے دو سری بیلٹ اور روڈ فو رم اور بیلٹ روڈ سی ای او کا نفر نس میں شر کت کے لیے چین کے شہر بیجنگ روانہ ہو گئے ہیں ۔ بیلٹ اینڈ رو ڈ فورم کی بنیا د چینی وزیر اعظم Xi Jinping نے 2013میں رکھی جو بین الا قومی تعاون کے فر وغ کی طر ف ایک قدم ہے ۔

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان بھی بیلٹ اور روڈ کا نفر نس سے خطا ب کر یں گے اور امید ہے کہ پاک چین FTA کا دو سرا مر حلہ بھی وزیر اعظم کے دورے کے دوران دستخط ہو گا ۔ انجینئردارو خان اچکز ئی نے اس بات پر زور دیتے ہو ئے کہاکہ چو نکہ چین پاکستان کا اہم پارٹنر ہے چین کو چا ہیے کہ وہ labor intensive صنعتو ں کو پاکستان کے SEZsمیںشفٹ کرے اور پاکستان کو اپنے تیا ر شدہ مال کی برا ٓمد کی supply chain میں شامل کر ے۔

(جاری ہے)

انجینئردارو خان اچکز ئی پاکستا ن کی 313 مصنوعات کے لیے ASEANممالک کے برابر tariff rates دینے پر اور اضا فی ما رکیٹ رسا ئی حاصل کر نے پر وزارت تجا رت کی کا وشو ں کو سر اہا ۔ انہوں نے ملکی صنعتو ں کے تخفظ اور under invoicing کی رو ک تھا م چین پاکستان کے ساتھ تجا رت سے متعلق اعداد و شمار کا تبادلہ کرنے پر بھی زور دیا ۔ صدر ایف پی سی سی آئی نے مزید کہاکہ فی الوقت دو نو ں ممالک کے در میان 36فیصد تجا رت سے متعلق اعدا د وشمار میں تضاد پا یا جا تا ہے ۔

صدر ایف پی سی سی آئی نے بر آمد کنند گان پر زور دیا کہ اضا فی ما رکیٹ رسا ئی کو اچھے طر یقے سے استعمال کر یں تا کہ پاکستان چین FTA سے بھر پور فا ئد ہ اُٹھا یا جا سکے۔اس کے علاوہ انجینئردارو خان اچکز ئی نے زراعت ، مینو فیکچر نگ، corporate farming اور تعمیراتی شعبے میں دو نو ں ملکو ں کے ما بین CPEC کے حوالے سے با ہمی سر مایہ کا ری کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :