اصغر خان عملدرآمد کیس کے مرکزی کردار یونس حبیب انتقال کر گئے

یونس حبیب عرصہ دراز سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے

بدھ 24 اپریل 2019 20:38

اصغر خان عملدرآمد کیس کے مرکزی کردار یونس حبیب انتقال کر گئے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) اصغر خان عملدرآمد کیس کے مرکزی کردار یونس حبیب انتقال کر گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اصغر خان کیس کے اہم کر دار یونس حبیب کا فی عرصے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور علیل تھے تاہم گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے ہیں ، یونس حبیب مہران بینک کے سربراہ اور نیشنل بینک کے صدر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے نوازشریف سمیت دیگر سیاستدانوں کو رقم دینے کا اعتراف بھی کیا تھا۔ و اضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے اصغر خان عملدرآمدکیس بند کرنے کیلئے ایف آئی اے کی استدعا مسترد کردی،عدالت نے ایف آئی اے ودیگر اداروں کی پیش رپورٹس بھی مستردکردیں ،عدالت نے ایف آئی اے کو تفصیلی جواب جمع کرانے کی ہدایت کردی۔عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ 4 ہفتے میں جواب جمع کرایا جائے۔