پی ٹی آئی سے ہمارے کوئی اختلافات نہیں ہیں ، چوہدری پرویز الٰہی

طارق بشیر چیمہ نے بہاولپور صوبے کا ذکر کیا ٹھیک کیا ،کسی وزیرکولانا یا کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم کا استحقاق ہوتا ہے، ہم عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں ،سپیکر پنجاب اسمبلی

بدھ اپریل 20:46

پی ٹی آئی سے ہمارے کوئی اختلافات نہیں ہیں ، چوہدری پرویز الٰہی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویزالہی نے کہا ہے کہ طارق بشیرچیمہ نے بہاولپور صوبے کا ذکرکیا، ٹھیک کیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویزالہی نے کہا ہے کہ کسی وزیرکولانا یا کابینہ میں ردوبدل وزیراعظم کا استحقاق ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری جوبھی ملاقاتیں ہوتی ہیں وہ وزیراعلی پنجاب کی مضبوطی کے لیے ہے، چوہدری شجاعت کا بھی بیان آچکا ہے کہ ہم عثمان بزدارکے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

پرویزالہی نے کہا ہے کہ جمہوریت کا حسن ہے، پارٹی کے اندربھی اختلافات ہوجاتے ہیں، مسلم لیگ ن سے کوئی رابطہ نہیں اورنہ ہی تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ مونس الہی کوملاقات کی ضرورت نہیں ہے، کسی سے معافی یا ملاقات کی ہمیں کوئی ضرورت نہیں ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مسلم لیگ ق کا کوئی اختلاف نہیں ہے، طارق بشیرچیمہ نے بہاولپورصوبے کا ذکرکیا، ٹھیک کیا، صوبے بنے توبنتے چلے جائیں گے، پہلے طے کرلیں کتنیصوبے بنانے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور وزیراعلی پنجاب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں.