پاکستان اور سعودی عرب دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں،صادق سنجرانی

تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے، سعودی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیں چیئرمین سینیٹ کی سعودی وفد سے گفتگو

بدھ 24 اپریل 2019 20:54

پاکستان اور سعودی عرب دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں،صادق ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے وسیع گنجائش موجود ہے،سعودی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کر سکتے ہیں۔ چیئرمین سینیٹ نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو سعودی وفد کی پارلیمنٹ ہاس آمد اور سعودی شوری کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ سے پارلیمنٹ ہاس میں ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں قائد ایوان شبلی فراز، راجہ محمد ظفرالحق ، شیری رحمان اور دیگر ارکان موجود تھے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے دفاعی شعبوں میں تعاون کو بھی انتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں نے دفاع کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط بھی کیے ہوئے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ نے سعودی عرب کے ولی عہد کے دورہ پاکستان کو بھی دونوں ملکوں کیلئے انتہائی اہم قرار دیا۔ چیئرمین سینیٹ نے سعودی ولی عہد کی جانب سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے فیصلے کو ایک مثبت اقدام قرار دیاچیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سپریم کوارڈینیشن کونسل کے قیام کو خوش آئند قرار دیا۔ پاکستانیوں کیلئے حج کوٹہ بڑھانے اور ویز ا فیس میں کمی فیصلے کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں سعودی شوری کونسل کے چیئرمین نے چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کو شکریہ ادا کیا۔ چیئرمین سعودی شوری کونسل نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کیلئے انتہائی اہم ملک ہے۔ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے دوطرفہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔