Live Updates

سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو کے سیوائے سینما میں دھماکہ

ٴ پارکنگ ایریا میں کھڑی موٹرسائیکل میں ہوا تاہم فی الحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی

بدھ 24 اپریل 2019 20:54

سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو کے سیوائے سینما میں دھماکہ
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) سری لنکا کے دارلحکومت کولمبو کے سیوائے سینما میں دھماکہ ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق دھماکہ سنیما کے پارکنگ ایریا میں کھڑی موٹرسائیکل میں ہوا تاہم فی الحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہیں پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔

ایسٹر کے دن دھماکوں کے بعد امریکی خفیہ ایجنسی نے سری لنکن حکام کو خبردار کیا تھا کہ دہشت گردی کیمزید واقعات بھی ہو سکتے ہیں۔مقامی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایسٹر دھماکوں کے بعد بارود سے بھری موٹرسائیکلوں اور دیگر گاڑیوں کی تلاش کی جارہی ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سری لنکا کے ہم منصب سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور دھماکوں کی مذمت کی اورمتاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی بھی کیا۔

(جاری ہے)

عمران خان کہا کہ دہشتگردی کی کوئی سرحد اور مذہب نہیں ہوتا، یہ خطے سمیت پوری دنیا کے امن کیلیے خطرہ ہے اور پاکستان دہشتگردی کے خاتمے کیلیے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے عوام دہشتگردی کا شکار ہونے کی وجہ سے سری لنکن بھائیوں کا درد محسوس کرسکتے ہیں اور دکھ کی گھڑی میں سری لنکن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ اتوار ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں 8 دھماکے ہوئے تھے جن میں ہلاکتوں کی تعداد 359 ہوگئی ہے اور 500 سے زائد زخمی ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں 39 غیرملکی بھی شامل ہیں جب کہ 19 زخمی اور 9 غیر ملکی لاپتہ ہیں۔کولمبو میں ہوئے دھماکوں کیمتاثرین میں دو امریکی، 8 برطانوی، 2 ترکی، 1 پرتگال، 3 بھارتی، 3ڈینش، 1 نیدرلینڈ، 1 جاپان، 1 بیلجئیم، 1 بنگلہ دیش، چین کے 3 جب کہ امریکہ اور برطانیہ کی مشترکہ شہریت رکھنے والے 2 افراد بھی شامل ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات