جنوبی افریقہ کے عالمی نمبرچھ کھلاڑی کیون انڈرسن زخمی،

فرنچ اوپن سمیت کلے کورٹ سیزن سے محروم

بدھ 24 اپریل 2019 20:58

جنوبی افریقہ کے عالمی نمبرچھ کھلاڑی کیون انڈرسن زخمی،
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) جنوبی افریقہ کے عالمی نمبرچھ کھلاڑی کیون انڈرسن نے گزشتہ روزاعلان کیاہے کہ وہ زخمی ہونے کے باعث فرنچ اوپن سمیت کلے کورٹ سیزن سے محروم رہیں گے ۔

(جاری ہے)

32سالہ انڈرسن نے ٹوئیٹ میں ایک خطرناک کہنی کی انجری کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ میں آپ سب کوبتاناچاہتاہوں کہ بدقسمتی سے میں رواں سال کلے سیزن میں حصہ نہیں لے پاؤں گا،مجھے آرام اوربحالی کی ضرورت ہے ۔میں ہرروزگراس کیلئے تیارہونے سے متعلق سخت محنت جاری رکھوں گا۔درازقدانڈرسن گزشتہ سال ومبلڈن کے رنراپ رہے تھے وہ اپنی بڑی سروس کیلئے مشہورہیں ،اورمارچ میں دائیں کہنی میں دردکی وجہ سے انڈین ویلزسے دستبردارہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :