لاہور ٹریفک پولیس پیشہ وارانہ مہارت اور تربیت کے ذریعے ٹریفک مسائل پر قابو پا سکتی ہے،آئی جی پنجاب

بدھ 24 اپریل 2019 21:09

لاہور ٹریفک پولیس  پیشہ وارانہ مہارت اور تربیت کے ذریعے ٹریفک مسائل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) آئی جی پولیس پنجاب عارف نواز نے کہا ہے کہ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کی بنیادی وجہ آبادی میں اضافہ ہے۔ تاہم لاہور ٹریفک پولیس اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور تربیت کے ذریعے ان مسائل پر قابو پا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ٹریفک پولیس کے تربیت مکمل کرنے والے اہلکاروں کی پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آئی جی پولیس پنجاب نے کہا کہ شہر میں بے ہنگم ٹریفک کی وجہ سے کئی قیمتی جائیں ٹریفک حادثات کی نذر ہو چکی ہیں۔ شہریوں کو ٹریفک پولیس سے تعاون کر کے اپنی زندگیوں کو محفوظ بنانا چاہیے۔ اس موقعہ پر سی ٹی او لاہور ملک لیاقت سمیت دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔ ٹربیت حاصل کرنے والے اہلکاروں میں مختلف زاویوں سے اپنی تربیت کا عملی مظاہرہ کر کے دکھایا۔

متعلقہ عنوان :