گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں کل عشائیہ دیں گے

بدھ 24 اپریل 2019 21:09

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں کل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور حکومتی اور حکومت کی اتحادی جماعتوں کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔

(جاری ہے)

جمعرات کے روز گورنر ہائوس لاہور میں منعقد ہونے والے عشائیہ میں شرکت کے لئے گورنر پنجاب نے بطور (ق) لیگی راہنما چوہدری پرویز الٰہی کو شرکت کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کر لی۔