اسد عمر کی نا اہلی کا پو ل دنیا کے سامنے کھل چکا ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب

oاب وہ اپنی نا کا می کا اعترا ف کرنے کے بجا ئے دو سرو ں پر تنقید کر رہے ہیں ان کی جا نب سے پیپلز پا ر ٹی پر الزا م ترا شیا ں کھسیا نی بلی کھمبا نو چے کے مترا دف ہے ، مشیر اطلاعات سندھ

بدھ 24 اپریل 2019 21:54

اسد عمر کی نا اہلی کا پو ل دنیا کے سامنے کھل چکا ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
ٰکراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) وزیر اعلیٰ سندھ کے مشیر اطلا عا ت قا نو ن و اینٹی کرپشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک بیا ن میں کہا ہے کہ اسد عمر کی نا اہلی کا پو ل دنیا کے سامنے کھل چکا ہے اب وہ اپنی نا کا می کا اعترا ف کرنے کے بجا ئے دو سرو ں پر تنقید کر رہے ہیں اسد عمر کی جا نب سے پیپلز پا ر ٹی پر الزا م ترا شیا ں کھسیا نی بلی کھمبا نو چے کے مترا دف ہے کیو نکہ بقول وزیراعظم اسد عمر کو نااہلی کی بنیاد پر فارغ کیا گیا ہے۔

بیرسٹر مر تضیٰ وہا ب نے کہا کہ تبدیلی کے بلند و با نگ دعوے کر نے والی تحریک انصا ف کی حکومت نے غریبو ں کا جینا دو بھر کر دیا ہے تبدیلی والی سر کا ر نے سوا ئے مہنگا ئی کے اور کچھ نہیں بڑ ھا یا ملکی تا ریخ میں ادویا ت کی قیمتو ں میں ریکا ر ڈ اضا فہ کیا گیا جس کی کو ئی مثا ل نہیں ملتی ۔

(جاری ہے)

گیس اور پیٹرو لیم مصنو عا ت کی قیمتو ں میں بھی ریکا ر ڈ اضا فہ کیا گیا جبکہ اشیا ء ضروریہ کی قیمتو ں میں اضا فے کے با عث غریب کے منہ سے رو ٹی کا نوا لہ چھین لیا گیا ہے اور قو م ہو شر با مہنگا ئی کے با عث شدید مشکلا ت کو شکا ر ہے ۔

مر تضیٰ وہا ب نے کہا کہ پیپلز پا ر ٹی پر کڑ ی تنقید کر نے والو ں کو بلا آخر اپنی نا کا می کا اعترا ف کر تے ہو ئے وزیر خزا نہ آخر کا ر پیپلز پا ر ٹی کا ہی لینا پڑا انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن کی تا ریخ میں اسد عمر کو معا شی غا ر ت گر کے نا م سے یا د رکھا جا ئے گا میرا مشورہ ہے کہ وہ دو سرو ں پر کچڑ اچھا لنے اور پیپلز پا ر ٹی کو برا بھلا کہنے کے بجا ئے کو ئی دو سری نو کری تلا ش کریں ۔کیو نکہ یہ با ت وا ضح ہے کہ وزیراعظم کو اپنی ہی پارٹی کے وزیر خزانہ کو نااہل ہونے پر چھٹی کرنی پڑی اور اسد عمر کی معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو شدید تکلیف کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔