نیب نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا

بدھ 24 اپریل 2019 21:54

نیب نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) قومی احتساب بیورو(نیب)نے اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق، بدھ کو نیب کی جانب سے پیپلز پارٹی کے رہنمائآغا سراج درانی کیخلاف ریفرنس تیار کرلیا گیا،ان کے بھائی میسح الدین اوردیگر کیخلاف ریفرنس تیار کرکے لیگل اسکروٹنی کیلئے بھیج دیا ،نیب نے عدالت کو آگاہ کردیا۔

(جاری ہے)

سندھ ہائیکورٹ میں نیب نے عدالت کو آگاہ کیا کہ آغا سراج کی 35 گاڑیوں اور کروڑوں روپے کی جائیدادوں کا سراغ لگا لیا ہے،سراج درانی اور دیگر کیخلاف تحقیقات مکمل ہوچکی ہیں۔عدالت نے نیب کو 4 ہفتوں میں ریفرنس دائر کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ۔چیف جسٹس نے نیب ڈائریکٹر سے کہا کہ یہ اب نیب کاسر درد ہے ہیڈ کوارٹر آپ کو اپروول دیتا ہے یا نہیں۔

سراج درانی کے وکیل کا کہنا تھا کہ سراج درانی جیل میں ہیں درخواست ضمانت کی سماعت جلد مکمل کی جائے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ہم کیا بول سکتے ہیں صدیوں بعد بھی کچھ لوگوں کا ضمیرزنجیروں کے پیچھے ہے،نیب نے 4ہفتوں میں ریفرنس دائر نا کیا تو ملزمان کی درخواست ضمانت پر دلائل سن لیں گے۔بعدازاں سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 29 مئی تک ملتوی کردی۔