بھارت ، دہلی سمیت دیگر ریلو ے سٹیشنوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی،سکیورٹی ہائی الرٹ

بدھ 24 اپریل 2019 21:57

بھارت ، دہلی سمیت دیگر ریلو ے سٹیشنوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی،سکیورٹی ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) سری لنکا میں ہونیوالے خوفناک دھماکوں کے بعد بھارت کے دارالحکومت دہلی کے ریلوے سٹیشن سمیت دیگر کئی ریلوے سٹیشنوں کو بم سے اڑانے کی دھمکی ملنے کے بعد پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق دھمکی میں کہا گیا ہے کہ 13 مئی کو دھماکے کیے جائیں گے اور ایسا نہ ہوسکنے پر16 مئی کو کاشی وشوناتھ مندر اور دہلی میں موجود اہم مندروں کو اڑایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ڈی جی پولیس او پی سنگھ کے حوالے سے خط کی تحقیقات اے ٹی ایس کے حوالے کردی گئی ہے جب کہ محکمہ پولیس کو الرٹ کردیا گیا ہے۔بھارتی ریلوے سٹیشنوں کو ملنے والی دھمکی ایک ایسے وقت میں دی گئی ہے جب پورے ملک میں لوک سبھا کے انتخابات ہورہے ہیں۔ان انتخابات کے تین مراحل مکمل ہوچکے ہیں۔یاد رہے کہ سری لنکا میں اتوار کے دن ایسٹر کے موقع پر ایک ساتھ کئی گرجا گھروں کو بم دھماکوں کا نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 321 افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں اور سینکڑوں زخمی ہیں۔