پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ نے پہلی نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا افتتاح کر دیا

یہ یونیورسٹی دو سال کی مدت میں مکمل ہوئی ، یونیورسٹی میں 30 ہزار سے 50 ہزار تک طلباء تعلیم حاصل کر سکیں گے

بدھ 24 اپریل 2019 22:52

پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ نے پہلی نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ نے پہلی نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (نیوٹیک) کا افتتاح کر دیا۔یہ یونیورسٹی دو سال کی مدت میں مکمل ہوئی ،نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی میں 30 ہزار سے 50 ہزار تک طلباء تعلیم حاصل کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنر ل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے پہلے کیمپس کی تعمیر میں ایف ڈبلیو او کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیوٹیک کا مقصد پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ہنر مند افرادی قوت اور صنعت کے لیے بلند کردار قیادت تیار کرنا ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ نے دو سال کی مختصر مدت میں کلاسز کے اجراء پر انتظامیہ کی کار کردگی کو سراہا۔ اساتذہ اور طلباء سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ نیوٹیک کا مقصد پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے ہنرمند افرادی قوت اور صنعت کے لیے بلند کردار قیادت تیار کرنا ہے۔جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیوٹیک کی نئی عمارت کی تعمیر کیلئے بھی مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی جبکہ یونیورسٹی اور صنعتی شعبے کے درمیان موثر تعلق کی بھی تعریف کی۔