بھارت کا پاکستان کے خلاف ایک اور جھوٹا پرپیگنڈہ بے نقاب

سری لنکا دھماکوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں کوئی پاکستانی گرفتار نہیں ہوا،ترجمان دفترِ خارجہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 24 اپریل 2019 19:18

بھارت کا پاکستان کے خلاف ایک اور جھوٹا پرپیگنڈہ بے نقاب
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل2019ء) بھارت کا پاکستان کے خلاف ایک اور جھوٹا پرپیگنڈہ بے نقاب ہو گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ سری لنکا میں ہونے والے 8دھماکوں میں پاکستانی ملوث ہیں اور ان دھماکوں میں ملوث کچھ پاکستانی سری لنکا میں گرفتار بھی کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تاہم اب ترجمان دفترِ خارجہ پاکستان نے بتایا ہے کہ سری لنکا دھماکوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں کوئی پاکستانی گرفتار نہیں ہوا ، انہوں نے بتایا کہ سری لنکا میں موجود پاکستانی ہائی کمشنر سری لنکا میں موجودع تمام پاکستانیوں کے بارے میں معلومات بھی اکٹھی کر رہے ہیں اور ان سے رابطے میں بھی ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے بتایا ہے کہ سری لنکا میں 7پاکستانی ویزہ کی مدت ختم ہونے کے باعث جیل میں تاہم کوئی پاکستانی دہشت گردی میں ملوث ہونے کے شبہ میں سری لنکا میں گرفتار نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں 8دھماکے ہوئے تھے جن میں 300سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے تھے۔ بھارتی میڈیا نے دعویُ کیا تھا کہ ان حملوں میں ملوث ہونے کے شبہ میں پاکستانی گرفتار ہوئے ہیں تاہم اب دفترِ خارجہ نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کو ذمہ دارانہ طریقے سے کام کرنے کی تنبیہ کی ہے۔