جی سی یو میں فائن آرٹ طلباء کی پراجیکٹ نمائش

بدھ 24 اپریل 2019 22:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورمنہاس آرٹ گیلری میں شعبہ فائن آرٹس طلباء کی پراجیکٹ نمائش ،پرنسپل کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن پنجاب یو نیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ منظور نے نمائش کا افتتاح کیا ،جبکہ اس موقع پرجی سی یو شعبہ فائن آرٹس کے انچارج عرفان اللہ بابر بھی موجود تھے۔طلباء نے مختلف مو ضو عات کو پینٹنگ کے ذریعے اجا گر کیا۔

(جاری ہے)

مہوش حو ریہ نے لاہو ر کی پرانی عمارات میں مقیم لو گو ں کے نئے رہن سہن کو اپنے فن آرٹ کے ذریعے متعارف کروایا ۔لالہ رخ خان نے صوفی آرٹ ،آمنہ وقار نے قدرت کے حسن کی عکاسی کی جبکہ شمشاکنول نے گھریلو ں رہن سہن اور کمروںکے مختلف ڈیزائن پیش کیئے ۔اس موقع پر عرفان اللہ بابر کا کہنا تھا کہ پنجاب یو نیورسٹی فائن آرٹس کے طلباء نے منفرد مو ضوعا ت پر اپنا کام کیا جو کہ قابل تعریف ہے ۔

متعلقہ عنوان :