انگلش کائونٹی کھیلنے میں مصروف اظہر علی کو بیٹے کی یاد ستانے لگی

بدھ 24 اپریل 2019 22:59

انگلش کائونٹی کھیلنے میں مصروف اظہر علی کو بیٹے کی یاد ستانے لگی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) انگلش کائونٹی کھیلنے میں مصروف ٹیسٹ کرکٹر اظہر علی کو اپنے بیٹے کی یاد ستانے لگی۔انگلینڈ میں سمرسیٹ کائونٹی کھیلنے میں مصروف اظہر نے ٹویٹر پر بیٹے کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کو بہت مس کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

ٹویٹر میں انہوں نے لکھا کہ انشائ اللہ میں آپ کو جلد ملوں گا۔اظہر علی ان دنوں انگلش کائونٹی کرکٹ میں سمر سیٹ کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ قومی ٹیم کے ٹیسٹ پلیئرز نے چند عرصہ قبل ون ڈے اور ٹی ٹونئٹی سے ریٹائر منٹ لے لی تھی جس کے بعد سے قومی ٹیم میں صرف ٹیسٹ میچ میں نمائندگی کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :