سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 100سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی ہو گئی،سرمایہ کاری میں 5ارب روپے کا اضافہ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 24 اپریل 2019 19:28

سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 100سے زائد پوائنٹس کا اضافہ
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل2019ء) سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں100سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں 100سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ اضافے کے بعدسٹاک مارکیٹ دن کے اختتام پر 36ہزار504پوائنٹس پر بند ہوئی۔ سٹاک مارکیٹ مین تیزی کے رجھان کی وجہ سے شئیر کی مالیت میں اضافہ ہوا ہے جس سے سرمایہ کاری میں 5ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں100سے زائد پوائنٹس کے اضافے کی وجہ سے ڈالر کی قیمت بھی گر گئی ہے اور ڈالر 20پیسے سستا ہو گیا ہے جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمتِ خرید 141روپے جبکہ قیمتِ فروخت 142روپے ہو گئی ہے۔ مارکیٹ میں تیزی کی وجہ سے سونا بھی 200روپے فی تولہ سستا ہو گیا ہے اور سونے کی قیمت 68ہزار 600روپے فی تولہ ہو گئی ہے۔گزشتہ کچھ عرصہ سے کراچی سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجھہان دیکھنے میں آرہا تھا جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے مارکیٹ میں سرمایہ کاری سے ہاتھ کھینچ لیا تھا تاہم بدھ کے روز کاروباری دن کے اختتام پر پارکیٹ 100پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ بند ہوئی جس کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہو گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :