فوج اقتدار سے چمٹی رہی توملین مارچ کریں گے،سوڈانی اپوزیشن کی دھمکی

مطالبات کی منظوری تک ہڑتال ممکن،ملک بھر کا پہیہ جام کرکے رکھ دیں گے، رہنماؤں کی دھمکی

بدھ 24 اپریل 2019 23:07

خرطوم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) سوڈان میں مظاہرین کے رہنماؤں نے دھمکی دی ہے کہ اگر ملک کے فوجی حکمرانوں نے ان کے مطالبات نہ مانے اور اقتدار سویلین انتظامیہ کو نہ سونپا گیا، تو وہ عام ہڑتال کی کال دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ایک مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین کے رہنما صدیق فاروق نے کہا کہ اگر ملکی فوج عبوری حکومت سے الگ نہیں ہوتی، تو وہ ملین مارچ اور ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال بھی کر سکتے ہیں۔ حال ہی میں بڑے عوامی مظاہروں کے بعد سوڈان میں برسوں تک حکومت کرنے والے عمر البشیر کا اقتدار ختم ہو گیا تھا، تاہم تب سے اقتدار عبوری طور پر ملکی فوج کی ایک کونسل نے اپنے ہاتھ میں لے رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :