امریکا دباؤ ختم کرے اور معافی مانگے تو پھر ایران مذاکرات کرے گا،

حسن روحانی ایران ہمیشہ سفارت کاری اور مذاکرات کے لیے تیار رہا ، اسی طرح کسی ممکنہ جنگ اور اپنے دفاع کے لیے بھی،بیان

بدھ 24 اپریل 2019 23:07

تہران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ امریکا ایران پر اپنا دباؤ ختم کرے اور معذرت کرے تو ہی ایران امریکاکے ساتھ مذاکرات پر آمادہ ہو گا۔

(جاری ہے)

ایران ہمیشہ سفارت کاری اور مذاکرات کے لیے تیار رہا ہے اور اسی طرح کسی ممکنہ جنگ اور اپنے دفاع کے لیے بھی،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بدھ کو ریاستی میڈیا پر اپنے ایک بیان میں روحانی نے کہا کہ ایران ہمیشہ سفارت کاری اور مذاکرات کے لیے تیار رہا ہے اور اسی طرح کسی ممکنہ جنگ اور اپنے دفاع کے لیے بھی۔ صدر روحانی نے کہا کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات صرف اسی صورت میں ممکن ہیں جب امریکا ایران پر اپنا سارا دباؤ ختم کرے اور اپنے غیرقانونی اقدامات پر معافی بھی مانگے۔

متعلقہ عنوان :