صوبہ ادلب میں شامی فوج کی گولہ باری اوردھماکے سے 22افراد جاں بحق

دھماکے کی وجہ سے جہادیوں کے زیرقبضہ چار منزلہ عمارت منہدم ، متعدد عام شہری پھنس کر رہ گئے،شامی آبزرویٹری

بدھ 24 اپریل 2019 23:08

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے کہاہے کہ ادلب صوبے کے شہر خان شیخون پر شامی حکومتی فورسز کی گولہ باری کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جان سے ہاتھ دھونے والوں میں چار بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔ واقعے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔شام کے شمال مغرب میں واقع ادلب صوبہ عسکری تنظیم ہیئی تحریر الشام کے زیر کنٹرول ہے۔

ادھر جنگ زدہ ملک شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں جہادیوں کے زیرقبضہ ایک علاقے میں دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک ہو گئے، جن میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی تھی۔ اس دھماکے کی وجہ سے جہادیوں کے زیرقبضہ ایک چار منزلہ عمارت منہدم ہو گئی، جس کے ملبے میں متعدد عام شہری پھنس کر رہ گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق شام میں انسانی حقوق کے نگراں گروپ المرصد نے ایک بیان میں کہاکہ ادلب صوبے کے شہر خان شیخون پر شامی حکومتی فورسز کی گولہ باری کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

جان سے ہاتھ دھونے والوں میں چار بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔ واقعے میں 12 افراد زخمی بھی ہوئے۔شام کے شمال مغرب میں واقع ادلب صوبہ عسکری تنظیم ہیئی تحریر الشام کے زیر کنٹرول ہے۔گزشتہ برس ستمبر میں روس ، ایران اور ترکی کے بیچ ایک معاہدہ طے پایا تھا جس کے نتیجے میں صوبے میں شامی حکومت کی فورسز کے حملے روک دیے گئے تھے۔رواں سال فروری کے آغاز کے بعد سے فریقین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا۔

اس کے نتیجے میں ستمبر 2018 کو طے پانے والے معاہدے کے بعد صوبے میں نقل مکانی کی سب سے بڑی لہر دیکھنے میں آئی۔مذکورہ معاہدے میں ہتھیاروں سے پاک ایک زون کا قیام شامل ہے جس پر ابھی تک جزوی طور پر عمل ہو سکا ہے۔ادھر جنگ زدہ ملک شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں جہادیوں کے زیرقبضہ ایک علاقے میں بدھ کے روز ایک بڑا دھماکا ہوا۔ بتایا گیا کہ اس دھماکے کے نتیجے میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک ہو گئے، جن میں زیادہ تعداد عام شہریوں کی تھی۔ شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی اپوزیشن تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اس دھماکے کی وجہ سے جہادیوں کے زیرقبضہ ایک چار منزلہ عمارت منہدم ہو گئی، جس کے ملبے میں متعدد عام شہری پھنس کر رہ گئے۔