Live Updates

قرض کی فراہمی کیلئے آئی ایم ایف سے قبل ورلڈ بینک راضی ہوگیا

دورہ چین کے دوران ورلڈ بینک کے سی ای او وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، پاکستان کو 6 ارب ڈالرز ملنے کا امکان

muhammad ali محمد علی بدھ 24 اپریل 2019 19:56

قرض کی فراہمی کیلئے آئی ایم ایف سے قبل ورلڈ بینک راضی ہوگیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین -24 اپریل2019ء) قرض کی فراہمی کیلئے آئی ایم ایف سے قبل ورلڈ بینک راضی ہوگیا، دورہ چین کے دوران ورلڈ بینک کے سی ای او وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے، پاکستان کو 6 ارب ڈالرز ملنے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک کے ساتھ قرض کے حصول کے معاملات طے ہونے والے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان دورہ چین کے دوران ورلڈ بینک کے سی ای او سے ملاقات کریں گے۔

ملاقات کے دوران پاکستان کو قرض کی فراہمی کے معاملات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ورلڈ بینک پاکستان کو 6 ارب ڈالرز تک کا قرض دینے کیلئے راضی ہے۔ اس حوالے سے حتمی اعلان وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے دوران کیا جائے گا۔ جبکہ دورہ چین کے دوران ہی وزیراعظم عمران خان آئی ایم ایف چیف سے بھی ملاقات کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات