کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے سالانہ کانووکیشن کا دوسر ا روز

ایک ہزار چارسو سات طلبا و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں

بدھ 24 اپریل 2019 23:18

سلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے سالانہ کانووکیشن کے دوسرے روزایک ہزار چارسو سات طلبا و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔ دوسرے روز کے مہمان خصوصی صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی تھے۔گزشتہ روز کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آ باد کیمپس کے تحت منعقدہ کانووکیشن کا دوسرا روز تھا اس موقع پر 1407طلباء وطالبات کو بی ایس لیول پر ڈگریاں دی گئیں،یہ کانووکیشن فال 2018ء اور بہار2018ء میں فارغ التحصیل ہونے والے طلباء و طالبات کے لیے منعقدہ کرایا گیا تھا، کانوویشن کے پہلے سیشن کی تقریب کے مہمان خصوصی صدرپاکستان ڈاکٹرعارف علوی نے بیچلرا?ف سائنس ان فلاسفی،بائیو انفارمیٹکس ، فزکس ، اکنامکس ،بائیو سائنسز،بزنس ایڈمنسٹریشن،کمپیوٹر انجینئرنگ ،الیکٹریکل انجینئرنگ ،الیکٹرانکس ،میتھ میٹکس اور ا?رکیٹیکچر کے شعبہ میں بچوں کو ڈگریاں اور میڈل تفویض کیے۔

(جاری ہے)

کانووکیشن کے دوسرے سیشن کے مہمان خصوصی کامسیٹس یونیورسٹی کے پروچانسلر و ایگزیکٹو ڈائریکٹر کامیسٹس ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی تھے جنہوں نے مختلف شعبہ جات میں فارغ التحصیل طلبا میں ڈگریاں تقیم کیں۔دوسرے اور ا?خری روز منعقدہ کانووکیشن کی پروقار تقریب میں مہمانا ن خصوصی کے علاوہ ریکٹر کامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر راحیل قمر، ڈین شعبہ جات، ڈائریکٹرز ،والدین اور ڈگریاں حاصل کرنے والے طلبائو طالبات کی کثیر تعداد شریک تھی۔