پاکستان میں عائلی قوانین پر پینل ڈسکشن میں ماہرین قانون کا خطاب

بدھ 24 اپریل 2019 23:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) آکسفورڈ یونیورسٹی پریس (او یو پی) اور انٹرنیشنل اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے شعبہ شریعہ و قانون کے زیر اہتمام محمد زبیر عباسی اور شہباز احمد چیمہ کی تحریر کردہ آکسفورڈ پریس پبلکیشنز پاکستان میں عائلی قوانین پر پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا گیا۔

(جاری ہے)

پینل ڈسکشن میں ماہرین قانون نے خطاب کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لیا۔

یہ کتاب پاکستان میں عائلی قوانین کے پریکٹیشنرز کے لئے معاون ثابت ہو گی۔ اس کتاب میں مختلف قانونی تنازعات کو بھی زیر بحث لایا گیا ہے۔ پینل ڈسکشن میں کہا گیا کہ یہ کتاب اپنی نوعیت کی اہم کتاب ہے جو کہ قانون کے طالب علموں اور پریکٹیشنرز کو عائلی قوانین کو سمجھنے اور عوام کو معاونت فراہم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔

متعلقہ عنوان :