بھار ت مقبوضہ کشمیرمیں انتقامی پالیسیوں سے اجتناب کرے ،این آئی اے نے سید علی گیلانی کے نواسے کو بھی دلی طلب کرلیا
بدھ 24 اپریل 2019 23:25
(جاری ہے)
مقبوضہ کشمیر میں عوام کی بھاری اکثریت نے گزشتہ مزاحل کی طرح منگل کو بھارتی پارلیمانی انتخابات کے تیسرے مرحلے کا بھی بائیکاٹ کیا ہے۔
65پولنگ سٹیشنز پر ایک بھی ووٹ نہیں پڑاحتیٰ کہ سابق کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کے بھائی اور سابق وزیر تصدق مفتی سمیت ان کے کئی اہلخانہ نے بھی ووٹ نہیں ڈالا۔میر واعظ عمر فاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم کا ایک وفد جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے نظربند علیل چیئرمین محمد یاسین ملک کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کے لیے سرینگر کے علاقے مائسمہ میں ان کے گھر گیا۔ اس سے قبل نئی دلی کی ایک عدالت نے محمد یاسین ملک کو 24مئی تک عدالتی تحویل میں دیدیا۔بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے بھارتی حکومت کی ایما پر حریت قیادت کو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی کے نواسے انیس الاسلام کو پوچھ گچھ کی آڑ میں 29اپریل کو نئی دلی میںاپنے ہیڈ کواٹرز طلب کر لیا ہے۔ انیس الاسلام کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طورپر نظربند رہنمائ الطاف احمد شاہ کے بیٹے ہیں۔ ادھر جموں ریجن کے علاقے بھدرواہ میں ایک مسلمان نوجوان آصف خان کی لاش پراسرار حالت میں برآمد ہوئی ہے۔گزشتہ کئی دنوں سے ڈوڈہ ، کشتواڑ، رام بن ، پونچھ اور راجوری کے اضلاع سے مسلمان نوجوانوںکی لاشیںملنا روز کا معمول بن چکا ہے۔ خدشہ ظاہر کیاجارہا ہے کہ مسلمان نوجوانوںکے قتل میں ہندو انتہا پسندتنظیمیں، بھارتی فوسز اورنام نہاد دیہات دفاعی کمیٹیاں ملوث ہیں۔آج اسلام آباد میںکل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموںکشمیر شاخ نے ایک اجلاس میں کہاہے کہ کشمیری عوام انتخابی ڈھونگ کیلئے نہیں بلکہ اپنے حق خودارادیت کیلئے قربانیاں پیش کر رہے ہیں۔ کشمیری نمائندہ پروفیسر نذیر احمد شال نے آج اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دیرینہ تنازعہ جموںوکشمیر سے نہ صرف جنوبی ایشیامیں امن اور ترقی و خوشحالی کو خطرہ لاحق ہے بلکہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کاقتل عام اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں بھی جاری ہیں۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.